میاں بیوی سے لاکھوں روپے بٹو ر کر غائب ہونیوالا ملزم ایف آئی اے نے دبوچ لیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نےکارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا, گرفتار انسانی سمگلر نے سادہ لوح میاں بیوی کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے بٹورے اور پھر روپوش ہو گیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ کے رو پوش ہونے پر متاثرہ فیملی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی۔ملزم کی ایمن آباد میں موجودگی کی اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مارا اور ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے ساحل کریٹ پر کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلروں کے خلاف ملک بھر میں سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔