سوات و گردونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی4.2 شدت  زلزلے کے جھٹکے

    سوات و گردونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی4.2 شدت  زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سوات(آئی این پی) وادی سوات کے علاقے مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 225 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 165 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہی تھا۔

 زلزلہ