بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، دونوں کی درخواستیں مسترد 

  بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانء پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیاجس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماتحت ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز دینے کا اختیار انہی کے پاس ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواستیں مسترد