سائرہ افتخار کی بطور سی ای او لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

سائرہ افتخار کی بطور سی ای او لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ تعیناتی ہائیکورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کی ایم پی اے سائرہ افتخار کی بطور سی ای او لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، اس سلسلے میں دائر درخوست پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اور ایم پی اے سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان نے شہری غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے رائے عابد علی کھرل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی تعیناتی کااختیاربورڈ آف ڈائریکٹر کے پاس ہے ، اس عہدے پر ادارے سے افسروں کو ترقی دے کر ہی تعینات کیا جا سکتا ہے، پنجاب حکومت کسی سیاسی شخصیت کو اس عہدے پر تعینات نہیں کر سکتی، ایم پی اے سائرہ افتخار کو بدنیتی کی بنیاد پر تعینات کیا گیا، انہوں نے چارج سنبھالتے ہی کرپشن شروع کر دی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ سائرہ افتخار کی بطور سی ای او لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ تعیناتی کو کالعدم کیا جائے، عدالت نے سماعت کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اور ایم پی اے سائرہ افتخار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -