ردالفساد آپریشن کو قوم کی بھر پور حمایت حاصل ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی

ردالفساد آپریشن کو قوم کی بھر پور حمایت حاصل ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کے ردالفساد آپریشن کو قوم کی بھر پور حمایت حاصل ہے، دہشت گردی کے ناسور سے نجات حاصل کئے بغیر امن ممکن ہے اور نہ ہی ترقی کا خواب دیکھا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منور ہ سے پارٹی رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔جو ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز مقدس موجود ہیں اور گذشتہ دن مکہ مکرمہ سے یہاں پہنچے سرورکائنات خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے روضہ اقدس پر حاضری دی۔ اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔پیر اعجاز ہاشمی نے چارسدہ کچہری اور ڈیفنس لاہور میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا بھارت افغانستان کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے۔