دہشتگردی میں سب سے خطرناک عنصر سہولت کار ہے‘ نعیم بھابھہ

دہشتگردی میں سب سے خطرناک عنصر سہولت کار ہے‘ نعیم بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا ہے کہ پا کستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی بیرون و اندرون ملک دشمنوں کی مشترکہ کوشش ہے جس کا مقصد سی پیک منصوبہ ، پی سی ایل فائنل اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پا کستان میں سرمایہ کاری روکنا ہے لیکن (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
حکومت اور پاک فوج نے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے وہ گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما سابقہ سٹی کونسلر اکمل جندران کی طرف سے اپنے اعز از ء میں منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سا بق سٹی نا ظم عادل سیٹھی ، صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن کا شف منور قریشی، صدر گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن مختاراحمد بھٹی ، ضلعی کیمسٹ رہنما نوید اقبال قریشی ، محمد شفیق قریشی ، حافظ عبدالما لک ، حاجی محمد رفیق رانا ، شفقت یعقوب ، محمد زبیر چوہان ، صابر زرگر ،عظیم بابر، اسرار شاہ ودیگر بھی موجود تھے نعیم خان بھا بھہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں سب سے خطرناک عنصر سہولت کار ہے جو چند کھوٹے سکوں کی خاطر ملک وقوم تقدیر سے کھیل رہا ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے نا سور کو تلا ش کرکے کیفر کردار تک پہنچا نے کیلئے حکومت اور پا ک فوج کا ساتھ دیں اگر قیادت نے انہیں حلقہ این اے 169سے ایم این اے کا ٹکٹ جاری کیا تو وہ ہر صورت میں الیکشن میں حصہ لیں گے اور اگر قائدین نے کسی اور کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کی تووہ خو شدلی سے اس فیصلہ کو قبول کر تے ہوئے بھرپور انداز میں ٹکٹ ہولڈر کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ان کا کہنا تھا کہ ایم این اے طا ہر اقبال چودھری کے ساتھ ان کا اختلاف اصولی ہے چونکہ انہوں نے قا ئدین کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بھائی کو بلدیاتی الیکشن میں ضلعی چیئرمین بنا نے کی کوشش کی اور قیادت کے فیصلہ کو قبول نہ کیا تہمینہ دولتانہ کے ساتھ ان کا کوئی جھگڑا نہیں چند مفاد پرستوں نے محترمہ کے دل میں غلط فہمیاں پیدا کرکے ضلع میں پارٹی کو نقصان پہنچا نے کی کو شش کی جس کا نتیجہ ہے کہ محترمہ تہمینہ دولتانہ اور حلقہ پی پی 237سے مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈر الیکشن 2013کے الیکشن میں شکست سے دوچار ہو گئے۔