سانحہ ڈ یفنس ، جا ں بحق ملک شبیر دو بچو ں کا با پ اور گھر کا واحد کفیل تھا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) سانحہ ڈ یفنس میں جا ں بحق ہو نے والے 29سالہ ملک شبیر کے گھر گزشتہ روز بھی کہرا م مچا ر ہا ۔ اس کے کم سن بچے بوڑھے والد ین اور رشتہ دا ر اسے یاد کر کے زاروقطار روتے ر ہے ۔ جبکہ خواتین بین کر کے آہووپکا ر کرتی ر ہیں ۔ جا ں بحق ہو نے والا ایک شیر خوار بچی سمیت دو بچو ں کا با پ اور گھر کا واحد کفیل تھا ۔ وہ پتھر لگا نے کا کا روبا ر ٹھیکدار کے طور پر کرتا تھا ۔ حادثہ والی جگہ وہ کا م کے سلسلہ میں گیا تھا اور د ھما کہ کی نذر ہو گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ کو ٹ لکھپت کا ر ہا ئشی 29سالہ ملک شبیر جو پتھر کا کا روبا ر کرتا تھا ۔ متو فی کے اہل خا نہ کے مطا بق ملک شبیر گھر کا واحد کفیل تھا اور دو بچو ں کا با پ تھا ۔ ملک شبیر کی 6ما ہ کی بیٹی اور4سال کا بیٹا ہے ۔ ملک شبیرکی وقوعہ کے روز ڈیفنس میں کا روبا ر کے سلسلہ کے لئے گیا تھا جہا ں وہ د ھما کہ میں جا ں بحق ہو گیا ۔ پو لیس نے لا ش کو ضروری کا رروا ئی کے بعدورثا کے حوالے کردیا جسے ورثا آبا ئی گاؤں کربا ٹھ لے گئے جہا ں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔
سانحہ