سانحہ تنگی کچہری کے تیسرے روز بھی علاقے کی فضا سوگوار رہی

سانحہ تنگی کچہری کے تیسرے روز بھی علاقے کی فضا سوگوار رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تنگی(نمائندہ پاکستان)سانحہ تنگی کچہری کے تیسرے روز بھی علاقے کی فضا سوگوار رہی کچہری کے نزدیک دکانیں بندرہی اور تنگی بار ایسوسی ایشن نے تین روز ہڑتال کے اعلان کرنے کے باعث عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تاہم تنگی کے دیگر دوکانیں اور بازارکھلے رہے اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی ۔آج تیسر ے دن بھی سرکاری و سیاسی رہنماؤں ی آمد کا سلسلہ جاری رہا جسمیں عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان ،ہمایوں ن خٹک ،ضلعی ممبر حاجی معاذاللہ ، پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء رحیم داد خان ، پاکستان مسلم لیگ ن کے حاجی احسان اللہ اور دیگر تنگی باروم کا آکر مقامی ججز اور وکلاء کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی اور مقامی پولیس کی بہادری کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔بعد ازاں ایمل ولی خان اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماء سانحہ کچہری کے شہداء کے گھرجاکر تعزیت کی اورانکے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔