پاک افغان سرحد ایک آدھ روز میں کھول دی جائے گی : مشیر خارجہ سرتاج عزیز

پاک افغان سرحد ایک آدھ روز میں کھول دی جائے گی : مشیر خارجہ سرتاج عزیز
پاک افغان سرحد ایک آدھ روز میں کھول دی جائے گی : مشیر خارجہ سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد ایک آدھ روز میں کھو ل دی جائے گی ۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جاری ای سی او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد ای سی او کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حالات میں سی پیک اقتصادی رابطے کی بہترین مثال ہے اور اس تھیم کی وجہ سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے راستے پر ہیں : نجم سیٹھی

انہوں نے کہا کہ سمٹ میں اعلی ٰسطح کی شرکت سربراہ اجلاس کی اہمیت میں اضافہ کرے گی اور زیادہ تر سربراہان مملکت نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 28 فروری کو وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میںبیشتر رکن ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگااوراجلاس میں شرکت کیلئے دوسرے ملکوں سے مبصرین کو بھی دعوت دی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -