پولارڈ نےکراچی کنگز کے تاج کی لاج رکھ لی،آخری دو گیندوں پر دو چھکےلگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا

پولارڈ نےکراچی کنگز کے تاج کی لاج رکھ لی،آخری دو گیندوں پر دو چھکےلگا کر ٹیم ...
پولارڈ نےکراچی کنگز کے تاج کی لاج رکھ لی،آخری دو گیندوں پر دو چھکےلگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی،بلے باز  کرن پولارڈ نے آخری 2گیند وں پر 2 شاندار چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

تفصیلات کے مطابق آخری اوور میں میچ لاہور کے حق میں جا رہا تھا لیکن بلے باز کرن پولارڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور کی آخری 2 گیندوں پر لگاتار چھکے مار کر اپنی ٹیم کو پی ایس ایل ٹورانامنٹ سے باہر ہونے سے بچالیا۔کراچی کنگز کے پہلے بلے باز  جیا وردن 10 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے جبکہ کپتان سنگاکارا 20 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے ۔ تیسرے بلے باز بابر اعظم اپنی نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر فاخر زمان کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔روی بوپارا  2 اورشعیب ملک 6 رنز بنانے کے بعد  رن آوٹ ہوگئے۔

قبل ازیں  لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور پہلے بلے باز ڈیلپورٹ صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔مکیلم نے 31،فاخر زمان نے 19،عمر اکمل نے 20 جبکہ سنیل نارائن نے 16 رنز بنائے۔بلے باز ایلیئٹ بھی اچھی کارکر دگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنا نے کے بعد شعیب ملک کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ  آوٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان اور محمد عامر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ْ

لاہور قلندرز سکواڈ:برینڈن میکلم(کپتان)،فخر زمان،عمراکمل،محمد رضوان،کیمرون ڈیلپورٹ،گرانٹ ایلیٹ،سنیل نارائن،عامریامین،سہیل تنویر،محمد عرفان جونیئر،یاسر شاہ۔

کراچی کنگز سکواڈ:کمار سنگاکارا(کپتان)،کیرن پولارڈ،بابر اعظم،مہیلا جےوردھنے،اسامہ میر،محمد عامر،روی بوپارہ،شعیب ملک،عثمان شنواری،سہیل خان،عماد وسیم۔