کرپشن کے ہوتے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے، صدر عارف علوی

کرپشن کے ہوتے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے، صدر عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی/کوئٹہ (این این آئی)صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو حق وراثت دینے حقوق العباد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوانو ں کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے پاکستان اسلامی ریاست ہے جہاں پر اسلامی قوانین پر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری ، رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اوراراکین مجلس رابطہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر صدر مملکت کو ایک خط بھی دیا گیا جس میں مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ،خاص کروراثت اور حقوق العباد کے حوالے سے جو حق تلخیاں ہوتی ہیں اس پربات چیت ہوئی،وفد نے صدر مملکت وبتایا کہ نشے کی لت میں سالانہ 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے اورمنشیا ت کی وجہ سے سالانہ2لاکھ 50 ہزار افراد موت کا شکار ہورہے ہیں جبکہ شراب پینے کا رحجان بھی بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ سے واقعات رونما ہوتے ہیں ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،سندھ کے شعراء نے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیاہے، نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے۔اتوارکو مقامی ہوٹل میں سندھ ادبی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے لہٰذا سندھ کی آبادی کو جوڑنا میرا فرض ہے، فیڈریشن کا آئینی فرض بنتا ہے کہ سب کو متحد رکھے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں اقلیتوں کے ساتھ کبھی بھی ناروا سلوک نہیں ہو۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے جب کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہے ہیں۔پاک فوج نے دہشتگردی کے عنصر کو سرحدوں پر روک دیاہے۔صدرپا کستان ڈاکٹرعارف علوی سبی میلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے تفصیلات کے مطابق سبی میلے کی اختتامی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علو ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -