ملتان ‘ مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند ‘ تاجر ‘ گھریلو صارفین کا احتجاج

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند ‘ تاجر ‘ گھریلو صارفین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کی طویل بندش نے اتوار کے روز بھی شہریوں کو پریشان کئے رکھا۔ چھٹی کے روز پانچ گھنٹے تک بجلی کی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مسلسل بندش نے شہریوں کو خوار کردیا۔ گھریلو امور متاثر رہے۔ 132KV بوسن روڈ گرڈ سٹیشن کے 14فیڈرز کی بندش سے عیدگاہ سے نواب پور روڈ‘ خانیوال روڈ‘ ایل ایم کیو روڈ‘ حضوری باغ روڈ‘ چونگی نمبر9‘ بوسن روڈ‘ آفیسرز کالونی‘ شمس آباد کالونی‘ لودھی کالونی‘ گلگشت اور ملحقہ آبادیاں بجلی سے محروم رہیں۔ صارفین کے مطابق مسلسل پانچویں اتوار بجلی کی طویل بندش نے اذیت و کرب میں مبتلا کئے رکھا ہے جبکہ اتوار کے علاوہ بھی ہفتے میں دو سے تین روز ’’پرمٹ‘‘ حاصل کر کے کھمبوں کی تبدیلی‘ شفٹنگ‘ تنصیب‘ بحالی و مرمت کے نام پر بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بدل گئی لیکن میپکو کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔