وہاڑی ‘ شادی تقریب میں فائرنگ ‘ 10 سالہ بچی جاں بحق ‘ ملزم فرار

وہاڑی ‘ شادی تقریب میں فائرنگ ‘ 10 سالہ بچی جاں بحق ‘ ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماچھیوال(نامہ نگار)خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا شادی میں شدید فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی ‘ پولیس کی موجودگی میں ملزمان فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر553ای بی کے رہائشی عبد الجبار جٹ کے بیٹے محمد عمر کی شادی تھی رات تقریباً دس بجے شادی والے گھر شریک مہمان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اور کچھ گاؤں والے اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کر رہے تھے جن میں ظفر ولد رفیق جٹ سکنہ553 ای بی مسلح پسٹل ،محمد تنویر ولد غلام یٰسین جٹ سکنہ553ای بی مسلح پسٹل،امجد علی ولد محمد اقبال جٹ سکنہ421ای بی بوریوالا مسلح ریپیٹر ،فائرنگ کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس تھانہ ماچھیوال بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے دیکھا کہ ظفر ولد محمد رفیق جٹ نے اپنے پسٹل سے فاےئر کیا جوکہ دس سالہ ثوبیہ دختر محمد صادق جٹ کی بیٹی کے بائیں کندھے پر پچھلی جانب لگا جو آر پار ہو گیا اور بچی شدید زخمی ہو کر گر پڑی اور تمام ملزمان پولیس کی موجودگی میں کار نمبر8439 LEA, برنگ سیاہ پر بیٹھ کر فرار ہو گئے اور پولیس ملزمان کو فرار ہوتے دیکھتی رہی ،زخمی ثو بیہ کو فوری طبی امداد کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی پہنچا دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔یہ بھی واضح رہے کہ پولیس تھانہ ماچھیوال کے علاقہ میں شادی میں فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں پولیس اس وقت تک کوئی ایکشن نہیں لیتی جب تک کوئی فرد موت کے منہ میں نہ چلا جائے یہاں تک بھی ہو چکا ہے کہ شادی پر فائرنگ کی اطلاع دینے کے لیئے فون کیا جاتا ہے لیکن پولیس تھانہ ماچھیوال کے اہلکار فون اٹھاتے ہی نہیں علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے جن میں محمد اشرف فوجی ،محمد اشرف رحمانی ،چوہدری نعیم۔محمد اسلم ،محمد نواز، محمد مزمل اور دیگر نے پولیس کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے مقتولہ کو دن دو بجے اس کے آبائی گاؤں میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مقتولہ کا والد سعودی عرب میں کام کاج کے سلسلہ میں گیا ہوا ہے جس کی آمد26فروری کو متوقع ہے۔
فرار