پی ایم ڈی سی بحالی کاعدالتی فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    پی ایم ڈی سی بحالی کاعدالتی فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی بحال کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کے دور ان پی ایم ڈی سی بحالی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ پیر کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹر کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دو ران سماعت ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی بحالی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر پی ایم ڈی سی ملازمین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پی ایم ڈی سی بحالی کے فیصلے میں تفصیلی وجوہات بتائی گئی ہیں،وفاق بتائے فیصلے میں ایسا کیا سقم ہے؟ عدالت نے اپیل کو 12 مارچ کو صدارتی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں کے ساتھ مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

صفحہ آخر -