مہنگائی ریلوے پالیسیوں کیخلاف پریم یونین کی احتجاجی ریلی‘ ڈی ایس آفس کے باہر نعرے بازی

  مہنگائی ریلوے پالیسیوں کیخلاف پریم یونین کی احتجاجی ریلی‘ ڈی ایس آفس کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے پاکستان ریلوے کابیرہ غرق کرکے رکھ دیاہے وزرات کا(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

منصب سنبھالتے ہی قابل آفیسرکواس بناپرایک طرف کردیاکہ انہوں نے ان کی غلط پالیسوں کی نشاندہی کی حنیف گل،وقاراحمدشاہداوران جیسے دیگرقابل اورایماندارآفیسران ڈیرھ سے دوسال سے اہم پوسٹوں پرتعیناتی سے دورہیں حکومت نااہل وزیروں مشیروں کے ذریعے ہرمحکمہ کوتباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزریلوے پریم یونین کے رہنماؤں نے ریلوے اسٹیشن سے لے کرڈویژنل سپرٹیننڈنٹ آفس تک مہنگائی اوروفاقی وزیرریلوے کی پالیسوں کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوکیامقررین نے مزیدکہاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کے باوجود ریلوے ملازمین بقایاجات سے محروم ہیں،شرکانے اس موقع پر بینرز اور پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی،بقایا جات کی عدم ادائیگی،تنخواہوں میں عدم اضافے کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی ایس آفس کے باہر جا کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے آٹا چینی دال سے لیکر سبزی کی قیمتوں تک میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جا رہی اور نہ ہی بقایا جات کی ادائیگی کی جا رہی ہے بلکہ سونے پر سہاگہ ملازمین کے جبری ٹرانسفر کئے جا رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے،اگر ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں،بقایا جات کی ادائیگی نہ کی گئی اور جبری ٹرانسفر نہ روکے گئے ایمانداراورقابل ریلوے افسران کواہم عہدوں پرتعینات نہ کیاگیا تو مجبوراً کام بند کر کے ریل کا پہیہ جام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
نعرے بازی