اپوزیشن جماعتیں جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی،رانا مشہود

          اپوزیشن جماعتیں جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی،رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں،اپوزیشن جماعتیں جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی،عوامی حقوق پر ڈاکہ مارنے کے خلاف مسلم لیگ (ن)کھڑی ہوگی، آج نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آ چکاہے،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،حکومت نے آٹا چینی بحران سمیت بجلی گیس اور ہر چیز مہنگی کردی،عمران خان آٹا و چینی کارٹل کو بچاتا ہے کیونکہ انہوں نے اسے پالا ہے،موجودہ حالات میں آج عوام دوبارہ نواز شریف و شہباز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے،نیب گرفتار تو کرتا ہے لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا،خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔
رانا مشہود