عارفوالا؛ دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کردیا
عارفوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)عارفوالا میں خاوند کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنےکی رنجش پر شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ محلہ مشتاق نگر میں پیش آیاجہاں پہلی بیوی نے شوہر کو سویوں اور چائے میں نشہ ملا کر دے دیا، نشہ آور سویاں کھانے اور چائے پینے سے وہ نیم بے ہوش ہوگیا،بیوی نے بیہوشی کی حالت میں خاوند کو رسیوں سے باندھ دیااور خاوند افتخار احمد کے نازک اعضا کو تیز دھار آلہ سے کاٹ دیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بیوی شوہر کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، تھانہ سٹی نے بیوی شازیہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔