تھیٹر اداکار طاہر انجم پر نامعلوم افراد کا حملہ

تھیٹر اداکار طاہر انجم پر نامعلوم افراد کا حملہ
تھیٹر اداکار طاہر انجم پر نامعلوم افراد کا حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھیٹر اداکار طاہر انجم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

طاہر انجم بابو صابو کے قریب ریکارڈنگ کررہے تھے کہ 2 نامعلوم  افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ سے اداکار زخمی ہوگئے جبکہ ان گاڑی پر بھی گولیاں لگی ہیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی ہے جبکہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔

مزید :

تفریح -