ہنڈ اٹلس کارز کے منافع میں   تین ماہ کے دوران 107 فیصدکمی

ہنڈ اٹلس کارز کے منافع میں   تین ماہ کے دوران 107 فیصدکمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)  سال 2019ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ہنڈ اٹلس کارز کے بعداز ٹیکس منافع میں 107 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور پاکستان آٹو موبائلز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال 2019ء کی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کیلئے کمپنی کو 41.3 ملین روپے کے بعداز ٹیکس خسارہ کا سامنا ہوا ہے جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کو 601.6 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کی آخری سہ ماہی کے مقالہ میں سال 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کے بعداز ٹیکس منافع میں 107 فیصد کمی ہوئی ہے اور کمپنی کو 4.21 روپے فی حصص آمدن کے مقابلہ میں 0.29 روپے فی حصص خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

مزید :

کامرس -