بیرون، اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار

  بیرون، اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی ا ین پی) ایف بی آر اور کسٹم نے فضائی سفر کرنیوالوں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا۔ملکی مفاد کیخلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد، نقلی، جعلی اشیا، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے ہوشیار ہوجائیں، فضائی سفر کرنیوالوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جا نب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا،جس کے مطابق 5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6ہزارڈالریااس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6تا 18سال کا مسافرایک وقت میں 5ہزار اور سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔شرائط میں کہا گیا 18سال سے زائد عمر کے مسافر10ہزاراور سال میں 60ہزارڈالرلیجاسکتاہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے،جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات اورسونے کے زیورات لیجانے، 3ہزار سے زا ئدپاکستانی کرنسی لے جانے اور نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ملکی مفاد کیخلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد، نقلی، جعلی اشیا، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ اسلحہ،بارودی موادوزارت دفاع کی این اوسی کے علاوہ سا تھ لے جانے پر پابندی ہے۔ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سے متعلق اشیا اور پالتو کتے، بلیاں سرٹیفکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابند ی ہوگی، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی شکایتی سیل بنادیا گیا ہے۔
فضائی مسافر

مزید :

صفحہ آخر -