آج ڈالر5 پیسے مہنگا لیکن ایک سال میں کتنے روپے سستا ہوچکا ہے؟ ایسی تفصیلات جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں

آج ڈالر5 پیسے مہنگا لیکن ایک سال میں کتنے روپے سستا ہوچکا ہے؟ ایسی تفصیلات ...
آج ڈالر5 پیسے مہنگا لیکن ایک سال میں کتنے روپے سستا ہوچکا ہے؟ ایسی تفصیلات جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا او ریہ 160 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 80 پیسے کا ہوگیا تاہم گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ایک ماہ پہلے (25 دسمبر 2020) کو ڈالر کی قیمت 161  روپے 79 پیسے تھی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر نو روپے 24 پیسے کی کمی آئی ہے۔ امریکی ڈالر کا ریٹ 25 جنوری 2020 کو 170 روپے 3 پیسے تھا جبکہ ایک سال بعد یہی ڈالر 160 روپے 80 پیسے کا ہے۔

مزید :

بزنس -