شبقدر میں جمعیت علمائے اسلام کو جھٹکا،درجنوں کارکن اے این پی میں شامل

  شبقدر میں جمعیت علمائے اسلام کو جھٹکا،درجنوں کارکن اے این پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر میں جمعیت علمائے اسلام کو جھٹکا، مردانہ مبین کورونہ جے یو آئی کے درجنوں کارکنان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں حاجی ظفر علی خان، صدر کامران باچا   وصیف خان کرکنئی، ملک بہر مند ماہزارہ، فرہاد خان، طاہر اخونزادہ، ملک سید افضل، علی رحیم خان، کاشف جان، سالار اورنگزیب۔ سعید خان قیوم خان، ظہور خان اور دیگر عہدیداروں نے شامل ہونے والے افراد کو عوامی نیشنل پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا، شبقدر کے علاقہ مردانہ مبین کورونہ بحجرہ شعیب خان عوامی نیشنل پارٹی کی منعقدہ شمولیتی پروگرام میں جمعیت علمائے اسلام کے شعیب خان، رحمان اللہ، احسان اللہ خان، ہلال خان، احتشام خان، فضل خان، وسیم خان، بخت شیر،سعود خان اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابقہ تحصیل ناظم اعلی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی ظفر علی خان، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل شبقدر کے صدر کامران باچا  تحصیل جنرل سیکرٹری وصیف خان کرکنئی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو خیر بادکہہ کر عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شامل ہونے والے افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان اور دیگر قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے حاجی ظفر علی خان کامران باچا اور وصیف خان کرکنئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہیں اور ہر فورم پر پختون قوم کی حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ شبقدر بھر میں شمولیتی پروگرامات کا سلسلہ شروع ہیں اور باچا خان بابا کے دوسرے گھر شبقدر کو عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ ثابت کرینگے