فیصل آباد میں مکان پرقبضہ کرنے پر پولیس نےعورت کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد میں مکان پرقبضہ کرنے پر پولیس نےعورت کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد میں مکان پرقبضہ کرنے پر پولیس نےعورت کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آئی این پی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رفیق کالونی میں مکان پرقبضہ کرنے پر پولیس نے فرزانہ نامی عورت کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رفیق کالونی میں ایک عورت آسیہ بی بی کے مکان پرکچھ افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ آسیہ بی بی نے فوری طور پر ریسکیو 15پر کال کر کے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی۔ ایس ڈی پی او فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او نفری سمیت فوری موقع پر پہنچے تو کچھ افراد جو کہ آسیہ بی بی کے مکان پر قبضہ کی کوشش کر رہے تھیپولیس کو آتے دیکھ کر فرار ہونے لگے تو لیڈی پولیس اہلکار کے ذریعے فرزانہ نامی عورت کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے زیرحراست لیڈی پولیس اہلکاران تھانہ وویمن حوالات بند کروایا گیا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا جارہا ہے۔ آسیہ نامی خاتون نے پولیس کی بروقت کارروائی اور قبضہ کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی خدمات کو سراہا۔ قبضہ مافیا ء اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔