اپوزیشن کیخلاف مصروف نیب افسران پروفیشنل رویہ کیسے اپنا سکتے ہیں

  اپوزیشن کیخلاف مصروف نیب افسران پروفیشنل رویہ کیسے اپنا سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا جب نیب کے افسران حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی نت نئی ترکیبوں میں مصروف رہیں گے تو ایسی صورت حال میں وہ اپنے پروفیشنل روئیے پر کس طرح سے توجہ دے سکتے ہیں،معزز سپریم کورٹ نے درست نشاندہی کی کہ نیب کے غیر تربیت یافتہ افسران کی وجہ سے ہی رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا آپ کو یاد ہو گا پیپلز پارٹی چاہتی ہے نیب کے قوانین میں اصلاحات لائی جائیں اور اس کو ایک حقیقی معنو ں میں ایک آزاد اور خود مختار ادارہ بنایا جائے جو صرف کسی بھی موجودہ حکومت وقت کے اشاروں پر کام کرنے کی بجائے آزادی کیساتھ ہر اس شخص پر ہاتھ ڈال سکے جس کے بارے میں اس کے پاس کوئی ٹھوس شواہد ہوں لیکن محض الزامات کی بنیاد پر سیاسی مخالفین کو نیب سے پریشرائز کروانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ اول -