پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرنا چاہتی ہے ،لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرنا چاہتی ہے ،لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے ...
پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرنا چاہتی ہے ،لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرنا چاہتی ہے ،لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل گورنمنٹ کے زیرتکمیل منصوبو ںکو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ فراہمی و نکاسی آب ،سولنگ کی 6ہزار سے زائد سکیمیں 17 ارب کی لاگت سے مکمل ہونگی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے مثالی سسٹم لائیں گے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کو نچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہوگی ،انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے ۔