حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر حمزہ شہباز نے بھی فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے ، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی آج پریس کانفرنس میں عدالت سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت ہے ، لٰہذا فریق بننا چاہتی ہے ۔