نتاشا کی پوسٹ پر ہاردک پانڈیا کا ایسا تبصرہ کہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی جذبات کی رو میں بہہ گئے

نتاشا کی پوسٹ پر ہاردک پانڈیا کا ایسا تبصرہ کہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی ...
نتاشا کی پوسٹ پر ہاردک پانڈیا کا ایسا تبصرہ کہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی جذبات کی رو میں بہہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور نتاشا اس وقت اپنی شادی اور طلاق کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

حال ہی میں نتاشا نےانسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں، جس میں وہ اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ کسی تفریحی پارک میں گھوم رہی ہیں۔ اب ان تصاویر پر ہاردک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہاردک نے ان تصاویر پر ایک نہیں بلکہ دو دو بارتبصرہ کیے۔

پہلی بار بھارتی کر کٹر نےاس تصویر پر ہارٹ کا ایموجی بنایا اور دوسری بار پھرکمنٹ میں ہارٹ کے ایموجی کے ساتھ اپنے جذبات کااظہار کیا۔ ہاردک کے بھائی کمال پانڈیا نے بھی اس تصویر پر ہارٹ کا ایموجی بنایا۔

ہاردک کے تبصرے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اوراس پر انہوں نے اپنی ہمدردیاں ہاردک کے ساتھ وابستہ کردی ہیں۔

کئی صارفین نے اس کے جواب میں رونے والے ایموجیز بنائے ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں ہاردک کی حالت دیکھ کر رونا آرہا ہے۔

 ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، جب ہاردک نفرت نہیں دکھارہے تو ان کے خلاف نفرت پھیلانا بند کردو، علیٰحدگی ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک اور نتاشا نے شادی کے 4سال بعد ایک دوسرے سے علیحٰدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ علیٰحدگی کے اعلان کے بعد نتاشا اپنے بچے کو لے کر ممبئی سےاپنے آبائی شہر سربیا چلی گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -