پاراچنار،کوئٹہ،کراچی سمیت ملک بھر میں بہتے خون سے عید کے رنگ مانند پڑگئے:عمران خان

پاراچنار،کوئٹہ،کراچی سمیت ملک بھر میں بہتے خون سے عید کے رنگ مانند ...
پاراچنار،کوئٹہ،کراچی سمیت ملک بھر میں بہتے خون سے عید کے رنگ مانند پڑگئے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارا چنار ،کوئٹہ ،کراچی سمیت ملک بھر میں بہتے خون سے عید رنگ مانند پڑ گئے ہیں۔

ملکی سیاسی اور فوجی قیادت کا عید الفطر سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباددی اور کہا کہ اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کی رمضان المبارک کی عبادات کو شرف قبولیت بخشیں،دعا ہے شوال کا چاند پاکستان کیلئے امن، سلامتی اور خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہو۔کپتان نے سانحہ بہاورلپورپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں جبکہ احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے سانحے نے عید کی خوشیاں گہنا دی ہیں۔

مزید :

قومی -