عمران خان کو ایک ہی دن میں دوسری بڑی خوشخبری مل گئی ،انتہائی قریبی شخصیت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی

عمران خان کو ایک ہی دن میں دوسری بڑی خوشخبری مل گئی ،انتہائی قریبی شخصیت کو ...
عمران خان کو ایک ہی دن میں دوسری بڑی خوشخبری مل گئی ،انتہائی قریبی شخصیت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو کلیئرقرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارافتخارشاہد کی علیم خان کیخلاف درخواست پر سماعت اپیلٹ ٹربیونل میں ہوئی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ علیم خان نے کاغذات نامزدگی میں آف شورکمپنیوں کوچھپایا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ علیم خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔اپیلٹ ٹربیونل کا پیپلزپارٹی کے امیدوارافتخارشاہد کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہناتھاکہ آر او نے حقائق کے برعکس فیصلہ کیا ۔ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو کلیئرقرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔