دورہ زمبابوے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا

دورہ زمبابوے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا
دورہ زمبابوے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں آغاز ہو گیا۔ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لئے اور زخمی بابراعظم نے بھی انجری سے چھٹکارا حاصل کر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے ورلڈکپ میں 2 لاکھ ڈالر کی پیشکش ہوئی کہ۔۔۔“ عمر اکمل نے ورلڈکپ کے میچوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ شاہد آفریدی بھی سر پکڑ لیں گے، نیا پنڈورا باکس کھول دیا 
دورہ زمبابوے کیلئے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی اور کیمپ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے بابراعظم سمیت تمام پلیئرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔


قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے جیت کی امید لگاتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی اب ایک جان ہو کر کھیلتے ہیں۔ فکسنگ پیشکش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایسی آفر پر دنیا کو نہیں اینٹی کرپشن حکام کو بتانا چاہیے۔


یاد رہے کہ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم میزبان ٹیم کے ساتھ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -