وباء سے نجات کیلئے گھروں میں وقت گزاراجائے، نعمان اعجاز

وباء سے نجات کیلئے گھروں میں وقت گزاراجائے، نعمان اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارنعمان اعجاز نے کہا کہ کرونا وائرس سے نجات کیلئے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال میں اپنی سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو ترک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نعمان اعجان نے کہا کہ ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے پھر ہم کیوں کسی کی طرف دیکھیں۔ ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے۔ انہوں نے نئے آنے والوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں۔
جس کی بنیادی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے۔میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے۔ نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے،اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر نیا تجربہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے ہمیں اپنی ڈگر پر ہی چلنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -