وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاجوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات پراظہار اطمینان 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاجوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات پراظہار اطمینان 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاجوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات پراظہار اطمینان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاﺅن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کو سا ئنٹیفک اندازسے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں امن عامہ کی صورتحال اوردیگرمعاملات کاجائزہ بھی لیاگیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ جوہر ٹاون دھماکے میں ملوث دہشت گرد سزاکے حقدار ہیں ،معصوم لوگوں کی زندگی سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،دھماکے کے ذمے دار اور سہولت کار انجام سے بچ نہیں پائیں گے، پنجاب پولیس نے پہلے بھی ہائی پروفائل کیس حل کئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے پولیس پٹرولنگ کو بڑھانے اورعوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ضروری اقدم اقدام اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی