مسجد میں کام کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

مسجد میں کام کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم سیل )اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں زیر تعمیر مسجد میں کام کے دوران نوجوان مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش کو کو قبضہ میں لے کر مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گجرات کا رہائشی خرم شہزاد نظام بلاک اقبال ٹاؤن میں ایک زیر تعمیر مسجد میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ بجلی کی تار سے چھو گیا جس سے وہ بری طر ح جھلس کر گر پڑا ۔اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاکو اطلاع دے دی گئی ہے اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -