سمندر میں تیل و گیس تک رسائی کیلئے کتنے میٹر کھدائی باقی ہے؟ وفاقی وزیر نے قوم کو خوشخبری سنادی

سمندر میں تیل و گیس تک رسائی کیلئے کتنے میٹر کھدائی باقی ہے؟ وفاقی وزیر نے ...
سمندر میں تیل و گیس تک رسائی کیلئے کتنے میٹر کھدائی باقی ہے؟ وفاقی وزیر نے قوم کو خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ تیل اور گیس کی دریافت کے حوالے سے میں قوم سے کہتاہوں کہ دعا کریں ، ابھی پانچ ہزار میٹر نیچے جانا ہے، اس وقت تین ہزار میٹر سے زائد کھدائی ہوچکی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عذیر بلوچ کوسندھ حکومت نے امن ایوارڈ دیا ، کیا بلاول کے بیانات پاکستان کے حق میں ہیں، بلاول کس کے خلاف ٹرین مارچ کررہے ہیں؟آصف زرداری کے خلاف مقدمات ہم نے تو نہیں بنوائے ،بلاول بھٹو کرپشن کیخلاف نکلتے توہیرو بن جاتے ۔
انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی دریافت کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہاہے کہ دعا کریں اور میں بھی قوم سے کہتاہوں کہ دعا کریں ، ابھی پانچ ہزار میٹر نیچے جانا ہے، اس وقت تین ہزار میٹر سے زائد کھدائی ہوچکی ہے ، جب وہ جائیں گے اورنکالیں گے تو پھر اصل صورتحال کا پتہ لگے گا ، ڈیٹا کہتاہے کہ جو بھی دریافت ہواہے ، یہ گلوبل دریافت ہے ۔

مزید :

قومی -