امیدتھی کھرب پتی شہباز عوام کیلئے بڑا اعلان کرینگے، ترجمان پنجاب حکومت

امیدتھی کھرب پتی شہباز عوام کیلئے بڑا اعلان کرینگے، ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے شہبا زشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب کہہ رہے ہیں یہ سیاست کا وقت نہیں دوسری طرف سیاسی بیانات بھی داغتے رہے،ہم امید کر رہے تھے کہ پاکستان کا امیر ترین خاندان ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کورونا کے مریضوں اور عوام کیلئے کوئی بڑا اعلان کریں گے اور نہیں تو کم از کم کھرب پتی شریف خاندان اپنا ہسپتال ہی کورونا کے مریضوں کیلئے وقف کر دیتے، مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے وطن برطانیہ میں بھی مریضوں کے ٹیسٹ مفت نہیں ہو رہے جبکہ پاکستان میں یہ مفت ہو رہے ہیں اورحکومت تمام مختص سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن)کے صدر کویہ بھی بتادوں کہ حکومت پہلے ہی اضافی وینٹی لیٹرز اور آلات منگوانے کے آرڈرز دے چکی ہے،پنجاب حکومت نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی منظوری دی اور عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے بہتر منصوبہ بند ی کی گئی ہے۔
مسرت چیمہ

مزید :

علاقائی -