سخاکوٹ میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤ ن رہا اور ٹرانسپورٹ بند

سخاکوٹ میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤ ن رہا اور ٹرانسپورٹ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) سخاکوٹ میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤ ن رہا اور ٹرانسپورٹ بند رہے۔حکومت کے احکامات کے مطابق سخاکوٹ اور درگئی کے بازاربند رہے۔میڈیکل سٹور، کریانہ مرچنٹ، سبزی فروش، بیکرز اور تندور کھلے رہے۔اس کے ساتھ ساتھ تحصیل بھر میں ٹرانسپورٹ مکمل بند رہا اور رکشوں کو بھی انتظامیہ نے بند کئے تھے۔زیادہ تر لوگ شیرگڑھ اور شگو ناقہ چیک پوسٹ سے سخاکوٹ تک پیدل پیدل سفر کیاجس سے انکو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ غفور خان بازار اور مضافات کاگشت کرتا رہا اور لوگوں کو ہجوم سے دور رہنے اور گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات دیتے رہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاضرورت بازار کا رخ نہ کریں اور ساتھ ہی حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔