لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کیلئے راشن کا بندوبست کیا جائے،یاسین گھمن

  لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کیلئے راشن کا بندوبست کیا جائے،یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیو روپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ حکومت کا پورے پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے،اس طرح اس قاتل کرونا سے پاکستان کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا اس لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لئے راشن کا بندوبست کیا جائے کیونکہ عوام کے گھر بیٹھنے سے سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کا ہو گا،حکمومت کو اس طبقے کی طرف توجہ دینا ہو گی۔یاسین گھمن نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کا نقصان تو ہو گا لیکن انسانی جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے اس لئے پاکستانیوں کو عمران خان حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کرنا چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -