اداروں کی نجکاری اورسندھ میں پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر ناصر حسین شاہ کا مؤقف آ گیا
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداروں کی نجکاری اورسندھ میں پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیرناصر حسین شاہ کا مؤقف آ گیا ۔ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں۔
"این این آئی " کے مطابق لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں۔ عوام بھاری بلز سے پریشان ہیں۔اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہم سوچ سکتے ہیں، ملازمین کا خیال رکھا گیا تو پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرسکتی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے علاقے اور امن و امان کے حوالے سے وزیرداخلہ کام کررہے ہیں، بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔