پی بی ایس سی نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں فیصل آباد ڈویژن کی انفورسمنٹ افیسر کی 31 اسامیوں کے لیے 158 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے. گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے مختص 21 اسامیوں کے لیے 108 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی. اسی طرح انفورسمنٹ آفیسر ملتان ریجن کے لیے 26 اسامیوں کے لیے 132 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے. جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کے لیے مختص 21 اسامیوں کے لیے 108 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح ساہیوال ڈویژن کے لیے مختص 14 اسامیوں کے لیے 76 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔
پی پی ایس سی نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیرٹی اتھارٹی میں انویسٹیگیشن افیسر کے نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جس میں بہاولپور ریجن کے لیے انویسٹی گیشن آفیسر کی 19 اسامیوں کے لیے 91 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی اسی طرح انویسٹیگیشن آفیسر ڈی جی خان ریجن کے لیے 22 اسامیوں کے لیے 112 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح انویسٹیگیشن آفیسر فیصل آباد ریجن کے لیے 22 اسامیوں کے لیے 115 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا. سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے. پی پی ایس سی نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی ہے. پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 16 مارچ کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی کی اسامیوں کے تحریری امتحان لیے تھے. اور بھرتی کے عمل کو تیزی سے مکمل کرتے ہوئے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے.