جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ
 جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق  اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک2 راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔  آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

"جنگ " کے مطابق  نواز کوٹ سے رزمک تک کل سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک کرفیو نافذ رہے گا۔ کرفیو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔