حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کی خبریں، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے تجزیہ پیش کر دیا 

حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کی خبریں، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے تجزیہ ...
حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کی خبریں، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے تجزیہ پیش کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے جس کے تحت اب دھرنا نہیں ہو گا بلکہ صرف جلسہ ہو گا ، صحافی کے دعوے کی تردید پی ٹی آئی کی جانب سے کر دی گئی ہے جبکہ عمران خان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے ،اس معاملے پر سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے  ممکنہ صورتحال سے حکومت اور اپوزیشن کو خبردار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اگر معاہدہ ہو گیاہے تو یہ بہت اچھی خبر ہے ، میں سمجھتاہوں کہ فریقین کیلئے بہتر ہے کہ پر امن طریقے سے احتجاج کریں ، اس کا حق حاصل ہے ، پی ٹی آئی کو ان کو جلسے کے انعقاد کی اجازت مل گئی ہے ، حالات بہتر ہوں گے ، بادل چھٹ جائیں گے ، محاذ آرائی زور پکڑ رہی تھی اس کو سکون ملے گا، پاکستانی مطمئن ہو گا اور اللہ کا شکر ادا کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر اب عمران خان یو ٹرن لیتے ہیں تو سیاسی قوتوں کے ہاتھ سے معاملات نکل بھی سکتے ہیں اور کوئی دوسرا اقدام بھی ہو سکتاہے ۔ چار پانچ جولائی کی درمیانی رات ذوالفقار علی بھٹو اور پی ایم ایل کے درمیان اسی طرح کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے ، ایک بات مانی جاتی تھی پھر انکار کر دیا جاتاتھا ،اس کی وجہ سے فوج کو آگے بڑھنا پڑا، اب سیاسی قوتوں کے درمیان جو طے ہو جائے اس سے منحرف نہیں ہونا چاہیے ، معاملات کو سنبھالنا چاہیے اور اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہیے ۔ 

مزید :

قومی -