جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ،نوم چومسکی نے بھی سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کر دی

جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ،نوم چومسکی نے بھی سری نگر میں جی 20 ...
جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ،نوم چومسکی نے بھی سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں  جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ،نوم چومسکی نے  بھی سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کر دی۔ "جیو نیوز " کے مطابق امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔ بھارت نے 2019 میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کاعلاقہ ہے، تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اوربھی سنگین ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ  جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر حریت کانفرنس  نے چین، سعودیہ، ترکیے اور مصر سے اظہار تشکر کیا ہے ۔