لوئر دیر میں بچی کی موت قتل کی واردات نکلی،شرمناک انکشافات، یتیم خانے کا مہتمم گرفتار
دیر (ویب ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ لوئر دیر کے یتیم خانے میں ننھی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے موت کا پول کھول دیا, آٹھ سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق پولیس نے یتیم خانہ کے مہتم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ابتدا میں یتیم خانے کی انتظامیہ نے بچی کی موت کو حادثہ قرار دیا تھا۔سوشل میڈیا اور عوام کے دباؤ پر پولیس نے یتیم خانے کے مہتمم مولانا ضیاء الحق حیدری سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اس واردات کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی خاطر نمونے فرانزک لیب بھجوادیے گئے ہیں۔