تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں پر جلد بھرتی شروع ہوجائیگی‘ حسنین بہادر دریشک

  تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں پر جلد بھرتی شروع ہوجائیگی‘ حسنین بہادر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور( نامہ نگار)پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تعلیم کے شعبہ کو سیاست سے پاکت کرتے ہوئے میرٹ پر اساتذہ کے تبادلہ جات کیے جارہے ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر اچھے شہرت کے افسران کو تقرر کیا جارہا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے لاہور میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور کے صدر سید قیصر حسین بخاری کی قیادت(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر غلام شبیر سکھانی۔ ڈپٹی ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ۔ عبدالحکیم خان ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں پر جلد بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہر سکول میں طلباء کو جدید علوم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ائی ٹی لیب قائم کیے جائیں گے۔ اساتذہ کرام تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ نونہال بچوں کی سیرت کی تعمیر کرکے ان کو مستقبل کا اچھا شہری بنائیں۔ ضلع راجن پور کے تعلیمی اداروں کی حالت زار کو بہتر کرنے اور مسنگ سہولیات کے فقدان کو پورا کرنے کے لیے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ سیکرٹری خزانہ کو مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری نے راجن پورکے مسائل سے صوبائی وزیر کو اگاہ کیا۔ جن کو حل کرنے کی مکمل یقعین دہانی کر ائی گئی ۔
حسنین بہادر