ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 8افراد جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 8افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ جلالپور پیروالا‘ چوک سرور شہید‘ مظفرگڑھ‘ لڈن (خبر نگار خصوصی‘ نامہ نگار‘ سپیشل رپورٹر) موٹروے پر کار کے حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق عبدالرشید اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر فیصل آباد سے کراچی جارہاتھا کہ تیز رفتاری کی و جہ سے جلالپور کے علاقے میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

سے کار میں سوار عبدالرشید کی بیوی مجیدہ رشید جاں بحق ہوگئی اس کی عمر 40سال تھی حادثہ میں عبدالرشید اس کے بچے حسیب احمد، نور الہدی، ابراہیم اورمجیب زخمی ہوئے کارسوارکراچی کے رہائشی تھے زمان بلوچ موٹرسائیکل پر سوارہوکر لاڑ سے قصبہ مڑل اپنے گھر جار ہا تھا کہ راستے میں اسے ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 32سال تھی۔ چوک سرور شہیدمیں تیز رفتارٹرالر نے موٹر سائیکل سوار سیکنڈ ائیرکے طالبعلم کو کچل ڈالا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا گزشتہ روز مثالی اکیڈمی چوک سرور شہید کے بچوں کا ٹرپ ملتان گیا ہوا تھا رات گئے ٹرپ واپس آیا تو سیکنڈ ائیر کا طالب علم ثناء اللہ ولد حق نواز سیال اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر اڈہ عزیز چوک محمد والا جانے کے لیے نکلے تو مرکزی چوک کے قریب میانوالی سے کراچی جانے والے ٹرالر نمبر 493/T.L.Xنے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں ثناء اللہ موقع پرمارا ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی پولیس تھانہ سرور شہید نے ٹرالر قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔ ممبر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ سید ناصر عباس ایڈووکیٹ کے گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے, بڑے بھائی سید جاوید شاہ زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہو گئے. ان کی نماز جنازہ یادگار کلب مظفرگڑھ میں ادا کی گئی.صدر بار مہر اعجاز احمد ایڈووکیٹ, جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری, سینئر وکلاء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, سید نیاز رسول شاہ ایڈووکیٹ, سمیت بار عہدے داران نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے.۔ پل بھنجر کے قریب تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ فرزانہ موقع پر جانبحق ہو گئی جبکہ شہادت نامی نوجوان اور ممتاز مائی نامی خاتون شدید زخمی ہیں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والی کمسن بچی سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ پہلا حادثہ کشمور(سندھ) کی رہائشی6سالہ کمسن مہوش بی بی کے ساتھ پیش آیاجو گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ دوسرا حادثہ گھوٹکی(سندھ) کے رہائشی30سالہ بہرام کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکرکام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوارسے ٹکرا گیا اورشدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے دونوں افراد کوشیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداداد کے باوجود وہ جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے31افراد جن میں چک72کارہائشی3سالہ محمدسلمان‘ یوسف آباد کا10 سالہ کلیم اللہ‘ عباسیہ ٹاؤن کی43سالہ یاسمین بی بی‘ وائرلیس پل کی30سالہ عابدہ بی بی‘ پل نصیرآباد کی40سالہ زبیدہ مائی‘ چوک بہادر پورکا35سالہ فداحسین‘ ظاہر پیر کا32سالہ غلام مصطفیٰ‘ بستی ارائیں کا75سالہ جام محمد‘ کوٹ سمابہ کا55سالہ بشیراحمد اور چوک بگا کارہائشی28سالہ وزیرجی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ موٹر سائیکل اور بس کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو نوں طالبعلموں کو سپرد خاک کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور روڈ پر مجاہد کالونی پل پر موٹر سائیکل اور بس کے المناک حادثہ میں مقامی مدرسے جامع حنفیہ کے جواں سال طالبعلم عمیر اکرم اور ماجد جاں بحق ہوگئے تھے۔دونوں طلباء کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں،213ای بی اور277ای بی میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں اساتذہ طلباء کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حادثے