ناروے کا واقعہ عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے،علامہ ممتاز

ناروے کا واقعہ عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے،علامہ ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(پ ر)13دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر علامہ محمد ممتازاعوان جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی عالمی تحریک دعوت الحق کے امیرپیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ، چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے رہنما مولانا محمدمنسوب رحیمی، جے یوپی کے رہنما مفتی عاشق حسین رضوی،جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ،تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی،جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی، مجلس احرار اسلام کے رہنما پیرطارق محمودنقشبندی،متحدہ علماء کونسل کے قائدمولانا محمداسلم ندیم اورپاکستان سول سوسائٹی کے صدر محمدریاض چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ناروے میں اللہ تعالیٰ کی سچی وآخری آسمانی کتاب قرآن مجیدکی توہین کے دلخراش والمناک واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے عالمی امن تباہ کرنیکی خطرناک سازش قراردیاہے۔

 13دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ کلام اللہ شریف کی توہین نہ صرف دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے بلکہ یہ شیطانی عمل دنیاکی مختلف تہذیبوں میں تصادم کرانیکی یہودی وقادیانی سازش ہے
علماء