پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے
پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو میجرجنرلز کو لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، میجر جنرل علی عامر اعوان اورمیجرجنرل محمدسعید کولیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ترقی کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔وہ یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکے بعد سنبھالیں گے جنہیں گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقررکیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کوڈائریکٹرجنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن(ڈی جی ایس پی ڈی)مقرر کردیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کمانڈر منگلا کور اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کمانڈر پشاور کور تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -