میلسی: وکیل کی موت کا معمہ حل، بیوی،بیٹی نے قتل کرکے خودکشی کارنگ دیدیا 

میلسی: وکیل کی موت کا معمہ حل، بیوی،بیٹی نے قتل کرکے خودکشی کارنگ دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوکوٹہ،میلسی(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر)میلسی بار کے سینئر ممبر مہر عبدالغفور ایڈووکیٹ کی  خودکشی کا معمہ حل ہوگیا۔ بیوی اور بیٹی نے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر فائر مار کر قتل کر دیا۔ماں، بیٹی، سابق ڈرائیور اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق میلسی بار کے سینئر ممبر مہر عبدالغفور ایڈوکیٹ کے بھانجے مقصود احمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میلسی میں درج کی گئی ایف آئی(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)
 آر کے مطابق کہ مجھے 28،29 اکتوبر کی درمیانی رات اطلاع ملی کہ  میرے ماموں مہر عبدالغفور ایڈووکیٹ نے پلاٹ کے تنازعہ   اور قرضوں سے تنگ آکر خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی ہے۔ممانی شبانہ پروین نے کسی قسم کی کارروائی نہ کر انے کا کہہ کر جلدی میں ان کی تدفین بھی کروا دی مجھے شبہ ہوا کہ کہیں میرے ماموں کو قتل تو نہیں کیا گیا پھر مجھے معلوم ہوا کہ گزشتہ دو روز سے مقتول اور ممانی کے درمیان شدید جھگڑا چلا آ رہا تھا 20 نومبر کو ممانی شبانہ پروین نے گواہان کی موجودگی میں  اقرار کیا کہ 27 اکتوبر کو جب مقتول ملتان ہائی کورٹ سے واپس گھر آیا تو میں اپنے سابق ڈرائیور سلمان شاہ کے ساتھ گھر میں موجود تھی جس سے میرے ناجائز مراسم تھے۔میرے خاوند اور سلمان شاہ کے درمیان وہاں پر لڑائی ہوئی۔ میرے سابق  ڈرائیور اور بیٹی شانزا غفور کے کلاس فیلو کے ساتھ تعلقات کا جب مقتول کو علم ہوا تو ہم نے ان کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ سلمان شاہ نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پسٹل پہنچایا اور میں نے رات کو سوتے میں فائر مار کر اپنے خاوند کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
معمہ حل