برقعہ پہن کرہسپتال میں چوریاں کرنے والا گرفتار

برقعہ پہن کرہسپتال میں چوریاں کرنے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل گمبٹ میں پولیس نے برقعہ پہن کر ہسپتال میں چوریاں کرنے والا گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کا روپ دھار کر گمس ہسپتال آنے والی خواتین کے پرس اور موبائل چوری کرتا تھا،آج بھی ملزم چوری کی غرض سے پہنچا تو گمس ہسپتال ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شک ہوا کہ یہ خاتون نہیں مرد ہے ۔جب تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا ملزم خاتون کا روپ دھار کر ہسپتال میں آتا رہا ہے.

ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ  وہ گمس ہسپتال میں آنے والی خواتین کے موبائل فون اور پرس چوری کرتا تھا, ملزم کی شناخت نعیم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے ۔