پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپس پہن کرپہلا میچ کیوں کھیلا؟ جانئے

پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپس پہن کرپہلا میچ کیوں کھیلا؟ ...
پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپس پہن کرپہلا میچ کیوں کھیلا؟ جانئے
سورس: Facebook/PakistanCricketBoard

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بولاوائیو  (ویب ڈیسک) پاکستان اور  زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں دونوں ٹیمیں اورنج کیپ پہنے میدان میں کھیلنے کے لیے آئیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے  زمبابوے کے شہر بولاوائیو  میں کھیلا گیا  جس دوران زمبابوے میں کینسر سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی مدد کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپ پہنی ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں ،پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم  نےڈیبیو  کیا ۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان ، حسیب اللہ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل تھے، اس کے علاوہ عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ  تھے۔

مزید :

کھیل -